ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

حکومت بنے گی اور نواز شریف ہمارے لیڈر ہونگے: جہانگیر ترین

اشتہار

حیرت انگیز

،ملتان: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ان شااللہ حکومت بنے گی اور نواز شریف ہمارے لیڈر ہوں گے۔

ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا کہ 8 فروری کے بعد کوشش ہوگی معیشت کو چمکائیں، معیشت چمکے گی تو لوگوں کو روزگار ملے گا، جو نوکری کررہا ہے اس کی تنخواہیں بڑھیں گی۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے لوگوں کے مسائل حل ہوں، باہر جاکر دیکھیں لوگوں کے حالات کیا ہیں، ہمارا صرف یہ کام ہے کہ لوگوں کے حالات بہتر کریں، میں نے اسپتال بنائے اسکول بنائے ہم مزید بھی کام کرینگے۔

استحکام پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ان شااللہ حکومت بنے گی اور نوازشریف ہمارے لیڈر ہونگے، نواز شریف کیساتھ کام کرکے خوش ہوں گا، ملتان کے لوگ جذبے والے لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملتان کے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم شیر ہوں یا عقاب ہوں ہمارا مقصد ایک ہے، مقصد ہے کہ اس ملک کی مل جل کر بہتری کرنی ہے، ملکی معیشت بہتر ہوگی تو سب کی بہتری ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں