لاہور : جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ ایک سال سے چپ ہوں، پھر بھی میری وفاداری کا امتحان لیاجارہا ہے، میں تحریک انصاف میں شامل ہوں اور رہوں گا۔
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے بینکنگ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مجھ پرایک نہیں،دو نہیں 3ایف آئی آردرج کی گئی ہیں، انہیں سب شوگر ملزمیں سےصرف جہانگیرترین نظرآیاہے؟
جہانگیرترین نے سوال کیا کہ کیاآپ کاکیس اتنا کمزورہے کہ آپ کورٹ میں بات نہیں کرتے؟ میڈیا میں میرے خلاف گند اچھالتے ہیں، یہ انتقامی کارروائی کی وجہ کیا ہے؟ ایک سال سے مجھ پریہ شوگرکمیشن چل رہاہے، ایک سال سے چپ ہوں ،دوست تھا دشمنی کی طرف کیوں دھکیلاجارہا ہے ؟
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سےانصاف مانگ رہےہیں ، جوانتقامی کارروائی کرارہا ہے، اس کوبےنقاب کیاجائے، عمران خان ان عناصر کوبے نقاب کرسکتے ہیں، مجھےخان صاحب سےدورکردیاگیاہے۔
جہانگیرترین مزید کہا دس سال پارٹی کے لیے خون پسینہ ایک کیا، میرے جانے سے تحریک انصاف کو بھی نقصان پہنچے گا۔
جہانگیرترین نے پی پی میں شمولیت کی خبروں کی دو ٹوک اندازمیں تردید کرتے ہوئے کہا میں تحریک انصاف میں شامل ہوں اور رہوں گا، میرا زرداری سےملاقات کاکوئی ارادہ نہیں ہے، زرداری سےملاقات کی باتوں میں حقیقت نہیں ، ایسی کوئی ملاقات نہیں ہو رہی.
اس سے قبل بینکنگ کورٹ میں جہانگیرترین ،علی ترین،عامروارث اوررانانسیم کی عبوری ضمانت کی سماعت ہوئی ، عدالت نے عبوری ضمانت میں10 اپریل تک توسیع کر دی۔