اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے محمود خان کو کے پی کا وزیراعلیٰ نامزد ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ صوبائی وزیر کھیل، ریجنل صدر کے طور پر محمود خان کی کارکردگی مثال ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں خیبرپختونخواہ کا وزیراعلیٰ نامزد ہونے پرمحمود خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کی دی گئی ذمےداریوں کو محمودخان نے بخوبی نبھایا، صوبائی وزیر کھیل، ریجنل صدر کے طور پر محمودخان کی کارکردگی مثال ہے۔
Mehmood Khan has time & again proven himself in all different roles assigned to him by Khan sb. His performance as Sports Minister & as PTI’s Regional President for Malakand, speaks volumes of his capabilities. Congratulations & all the best to him on being appointed CM KP 👍
— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) August 9, 2018
گذشتہ روزچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےسوات سے صوبائی اسمبلی سے منتخب ہونے والے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا امیدوارنامزد کرکے بڑا وعدہ پورا کردیا۔
پرویز خٹک کی حکومت میں محمود خان وزیر کھیل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
وزیراعلٰی کیلئے نامزد ہونے والے سابق صوبائی وزیر محمود خان سوات کے حلقہ پی کے نو سے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں : عمران خان نے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ نامزد کر دیا
محمود خان کا تعلق سوات کی تحصیل مٹہ سے ہے، 2005 میں یہیں سے ناظم منتخب ہوئے تھے، محمود خان کے بھائی کا کہنا ہے کہ پورا علاقہ مالاکنڈ سے پہلی نامزدگی پر خوشیاں منارہا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے اے آروائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں محمود خان کومبارک باد پیش کی اور کہا کہ محمودخان کی وزیراعلیٰ کے پی نامزدگی پر خوش ہوں، وہ اچھے اور محنتی شخص ہیں، امید ہے بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ عاطف خان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے اچھے امیدوار تھے لیکن محمود خان بھی کسی سے کم نہیں۔