اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کی مزید اہم وکٹیں گرا دیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے سابق سینئر رہنما جہانگیر ترین نے اپنی نئی پارٹی کا اعلان کرنے سے قبل ہی پی ٹی آئی کی اہم وکٹیں گرا دیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق ارکان اسمبلی اور اہم سیاسی شخصیات ‏نے ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اوقاف و مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی، چشتیاں سے سابق ایم پی اے ممتاز ‏مہروی، ساہیوال سے سابق ایم پی اے مہر ارشاد کاٹھیا، ننکانہ صاحب سے میاں عثمان اشرف، میانوالی سے میجر ریٹائرڈ ‏خرم روکھڑی، پاکپتن سے سابق ایم پی اے دیوان عظمت سید محمد چشتی نے ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

ترین گروپ میں شامل ہونے والے رہنماؤں نے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات بھی کی۔ ملاقات ‏میں عبدالعلیم خان، اسحاق خاکوانی، عون چوہدری، ملک نعمان لنگڑیال، فردوس عاشق اعوان، اجمل چیمہ اور شعیب ‏صدیقی بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

جہانگیر ترین کل اپنی نئی سیاسی جماعت کے قیام کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ نااہلی کے باعث ان کا پارٹی پیٹرن ان چیف بننے کا امکان ہے۔

جہانگیر ترین گزشتہ ماہ سے نئی سیاسی جماعت کے قیام کیلیے سرگرم ہیں اور اسلام آباد اور لاہور میں کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کی پارٹی کی تشکیل کا کام آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے اور وہ کل اپنی نئی سیاسی جماعت کے قیام کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ پارٹی کے صدر کا عہدہ عبدالعلیم خان کو ملنے کا امکان ہے جبکہ عون چوہدری کو پارٹی آرگنائزر بنایا جائے گا۔

جہانگیر ترین اور اہم ترین سینئر سیاسی رہنما لاہور میں موجود ہیں۔ انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر گروپ کا اجلاس بلا رکھا ہے جہاں نئی سیاسی جماعت کی تشکیل، نام اور دیگر امور کو آج رات تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں