ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

بڑا بریک تھرو ، جہانگیر ترین گروپ کا وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : جہانگیرترین گروپ کے اراکین نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، رکن سعیداکبرنوانی نے کہا ہم ایک تھے،ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے جہانگیر ترین گروپ کے وفد کی ملاقات ہوئی ، سعید اکبر نوانی، اجمل چیمہ، نعمان لنگڑیال،زوار وڑائچ،نذیر چوہان ، عمر آفتاب اور عون چوہدری جہانگیرترین گروپ کے وفد میں شامل تھے۔

وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے بیوروکریسی،حلقوں کےمسائل اور پالیسی سازی پرمؤقف پیش کیا۔

جہانگیرترین گروپ کے اراکین نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، رکن سعیداکبرنوانی نے کہا ہم ایک تھے،ایک ہیں اور ایک رہیں گے ، آپ کی قیادت پر پورا اعتماد ہے۔

سعید اکبر نوانی کا کہنا تھا کہ آپ ہمارے وزیراعلیٰ ہیں اور آپ کے پاس مسائل کےحل کیلئےآئےہیں، پی ٹی آئی ہماری جماعت ہے اور اس سےغیر مشروط وابستگی برقراررہے گی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا میرے دروازے آپ سب کےلیے کھلے ہیں ، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں ، کبھی کسی سے ناانصافی نہیں کی اور نہ کریں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ انتقام کی سیاست ہمارا شیوہ نہیں ، آپ کے جائز تحفظات کا ازالہ کیا جائے گا ، پارٹی کانام تحریک انصاف ہے اورہم انصاف کی عملداری پر یقین رکھتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں