منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

بجٹ2017-18 سے حکومت کی ناکامی واضح ہو گئی، جہانگیرترین

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف جہانگیرترین نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی پراعتراض کرنے کے بجائے کُھل کر کام کرنے دیا جائے اوراگر جے آئی ٹی کے سوالوں سے تکلیف ہے تو ان کا جواب دیا جائے۔

وہ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ حسین نواز کی جانب سے تین ہفتے بعد جے آئی ٹی پراعتراض دراصل دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے جس میں انہیں ناکامی ہوگی کیوں کہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے خود بنائی اورایک ایک افسر کا انتخاب بھی خود کیا ہے۔

بجٹ 2017-2018 پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے جس طرح کا بجٹ پیش کیا ہے وہ اس کی ناکامی کو ظاہر کررہا ہے اس بجٹ سے عوام کو کچھ ریلیف نہیں ملے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو سعودی عرب میں تقریرتو دورکی بات ہاتھ ملانے کا موقع بھی نہیں مل سکا اورسعودی عرب کے اس دورے سے ملک کا وقارمجروح ہوا۔

عمران خان کے منی ٹرائل کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تمام عمر کرکٹ کھیل کرپیسے کمائے ہیں اورپاکستان بھیجے ہیں جو ان کی ذاتی کمائی ہے جس کے تمام گوشوارے تیار ہیں جسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے تحریک انصاف میں شامل ہونے والے چند لوگوں پر اعتراض اٹھنے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں کہا کہ جن لوگوں کا کردار صاف ہے ہم انہیں پارٹی میں کیوں نہ لیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں