پشاور: جہانگیرترین اور وزیراعلیٰ پختون خواہ محمود خان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جہانگیرترین نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ٹیلیفونک رابطے میں سیلاب متاثرین کے حوالے سے گفتگو کی گئی، جہانگیر ترین نے خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ انشااللہ پاکستانی قوم اس مشکل سے بھی کامیابی سے نبرد آزما ہوگی۔
خیال رہے کہ پاکستان کے مختلف حصوں میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچارکھی ہے، جس میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق جبکہ لاکھوں افراد بے گھر بھی ہوچکے ہیں۔ سندھ میں سیلاب سے 49 لاکھ، پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار، بلوچستان میں 4 لاکھ 85 ہزار افراد کیمپوں میں موجود ہیں۔
سیلاب متاثرین کیلئے دنیا بھر سے امداد کا آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے، ترکی سے 4 اور یو اے ای سے 2 فوجی طیارے امدادی سامان لیکر پہنچ چکے ہیں، جبکہ چین سے 2 طیارے آئندہ 48 گھنٹے میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔