پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

جہانگیر ترین کا سردار امیر بخش بھٹو سے رابطہ

اشتہار

حیرت انگیز

جہانگیر ترین کا سردار امیر بخش بھٹو سے رابطہ ہوا ہے اور دو سے تین دن میں دونوں رہنمائوں کے درمیان اہم ملاقات ہوگی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ن لیگ کی قیادت کی جانب سے بھی سردار امیر بخش بھٹو سے رابطہ ہوا ہے اور امیر بخش بھٹو کو ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ نیشنل فرنٹ کی مرکزی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس کی صدارت سردار امیر بخش بھٹو کریں گے۔ اجلاس میں پارٹی امور۔ملکی سیاسی صورتحال اور موجودہ حالات پر مشاورت ہوگی۔ اجلاس میں تمام امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امیر بخش بھٹو اس وقت تحریک انصاف کے مرکزی سینئیر نائب صدر ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں