اسلام آباد : پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیرترین نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عدم اعتمادکی تحریک ناکام ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا عدم اعتماد کی تحریک پرشکست اپوزیشن کے فیصلوں کی شکست ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی ، ملاقات مین وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال بھی شریک تھے۔
جہانگیرترین نے چیئرمین سینیٹ کوعدم اعتمادکی تحریک ناکام ہونے پر مبارکباد دی ، جس پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی حکومتی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔
جہانگیر ترین نے کہا تحریک عدم اعتمادکی ناکامی سےثابت ہوگیاایوان کااعتمادہے، حکومت ایوان بالا میں چیئرمین سینیٹ کی حمایت جاری رکھےگی، حکومت اداروں کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نےہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیاہے، عدم اعتمادکی تحریک پرشکست اپوزیشن کے فیصلوں کی شکست ہے۔
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ سینیٹرزکےاعتمادپرسب کاشکرگزارہوں، آئندہ بھی ایوان کوغیرجانبداری سےچلاؤں گا۔
مزید پڑھیں : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام
یاد رہے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی ہے ، جس کے ساتھ ہی وہ چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر برقرار رہے ، قرارداد پر ووٹنگ کے دور ان میر حاصل بزنجو نے 50اور صادق سنجرانی نے 45ووٹ حاصل کئے ، پانچ ووٹ مسترد ہوئے تھے۔
چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد حکومتی اراکین نے ڈیسک بجا کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور حکومتی اراکین کی جانب سے ایک سنجرانی سب پر بھاری کے نعرے لگائے گئے۔
اجلاس کےآغازپرقائد حزبِ اختلاف راجہ ظفر الحق نےتحریکِ پیش کی تواپوزیشن کے64 ارکان نےکھڑے ہو کرحمایت کی تھی، خفیہ رائے شماری ہوئی تو اپوزیشن درکار 53 ووٹ بھی حاصل نہ کرسکی۔