اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

جے فلسطین کا نعرہ: اسد الدین اویسی کو نااہل کرنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ حیدرآباد دکن سے تعلق رکھنے والے اسد الدین اویسی کے خلاف حلف لیتے ہوئے ’جے فلسطین‘ کا نعرہ لگانے پر دو شکایات درج کرا دی گئیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کے خلاف ایک شکایت ایڈووکیٹ ہری شنکر اور دوسری ایڈووکیٹ ونیت جندال کی جانب سے درج کرائی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ ونیت جندال نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 103 کے تحت صدر کے پاس ایک شکایت دائر کی ہے جس میں اویسی کو آرٹیکل 102 (4) ایم پی کے تحت غیر ملکی ریاست فلسطین سے وفاداری یا اس کی پاسداری ظاہر کرنے پر نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ بھارتی لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے گزشتہ روز دوران حلف برداری ’جے فلسطین‘ یعنی فلسطین زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا۔

بعدازاں اویسی نے اپنی حلف برداری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی اور ساتھ میں یہ بھی لکھا کہ وہ پورے خلوص کے ساتھ بھارت کے پسے ہوئے طبقے کی مسائل پر اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں