بالی ووڈ اداکار جے دیپ اہلاوت کے والد دیانند اہلاوت ممبئی میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے رپورٹ کے مطابق اداکار جے دیپ اہلاوت کے والد دیانند اہلات چل بسے، اداکار کے اہلخانہ نے مداحوں سے اس مشکل وقت میں رازداری اور دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
اس سے قبل اپنے یوٹیوب چینل پر سوربھ سچدیوا کے ساتھ گفتگو میں اداکار نے کہا تھا کہ ان کے والد نے اداکار بننے کے ان کے خواب کی حمایت کی اور یہ بھی کہا کہ اگر وہ ناکام ہو جاتے ہیں تو وہ کھیتی باڑی کر سکتے ہیں۔
جے دیپ کے مطابق انہوں نے والد کو بتایا کہ میں اداکاری سیکھنا چاہتا ہوں، تو انہوں نے مجھے منع نہیں کیا اور کہا اگر وہ ناکام ہوجاتے ہیں تو کھیتی باڑی کرسکتے ہیں۔
اداکار جے دیپ نے مہاراج، جانے جان، ہم تینوں، سندیپ اور پنکی فرار، رازی جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، انہیں 2020 کی ویب سیریز پاتال لوک سے شہرت ملی۔
کام کے محاذ پر جے دیپ کی اگلی فلم پاتال لوک سیزن 2 ہے۔