بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے 10 وکلا کی لسٹ تیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے 10وکلا کی لسٹ عدالت میں جمع کرادی، منگل اور جمعرات کو 10 وکلا چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے 10وکلا کی لسٹ تیار کرلی گئی ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی سےپوچھ کرلسٹ ہائی کورٹ میں جمع کرادی ہے۔

سپرنٹنڈنٹ جیل کا کہنا ہے کہ منگل اور جمعرات کو 10 وکلا چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرسکیں گے، وکلا میں حامد خان، سلمان اکرم راجہ، لطیف کھوسہ،بیرسٹرعلی ظفر،شعیب شاہین شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بیرسٹر گوہر ،برہان معظم،شیرافضل مروت،سلمان صفدر،بیرسٹرعمیرنیازی کا نام بھی لسٹ میں شامل ہیں، عدالت کا کہنا تھا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کےاقدام پرچیئرمین پی ٹی آئی کےوکلانےاظہاراطمینان کیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ نےسہولتوں کی فراہمی درخواست نمٹانےکاتحریری حکم جاری کردیا ، سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا فیملی ہفتے میں 2دن ملاقات کی درخواست دے تو فیصلہ کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں