اشتہار

’’گرفتاریاں دیں اور جیل سے الیکشن لڑیں‘‘ جیل بھرو تحریک کیلیے اس آپشن پر بھی غور

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنماؤں کی بلا جواز گرفتاریوں اور انتخابات کے اعلان میں تاخیر کیخلاف عمران خان کی اعلان کردہ جیل بھرو تحریک کیلیے دو تجاویز پر غور جاری ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سمیت اپوزیشن رہنماؤں کی بلا جواز گرفتاریوں اور انتخابات کے اعلان میں تاخیر کے خلاف چیئرمین عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ جیل بھرو تحریک کے حوالے سے پی ٹی آئی نے دو تجاویز پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک کے حوالے سے ایک تجویز یہ ہے کہ ضمنی اور صوبوں میں عام انتخابات کے الیکشن کے لیے مجوزہ امیدوار بھی گرفتاریاں دیں اور جیل سے الیکشن لڑیں جب کہ دوسری تجویز اس کے برخلاف ہے کہ الیکشن کے امیدوار گرفتاریاں نہ دیں بلکہ باہر رہ کر انتخابات میں حصہ لیں۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی سربراہ عمران خان کی دونوں تجاویز پر رہنماؤں سے مشاورت جاری ہے جب کہ ضلع تنظیموں کی جانب سے گرفتاریاں دینے والوں کی فہرستیں بنائی جا رہی ہیں۔ ضلعی صدور پارٹی کارکنوں کی فہرستیں مرتب کر رہے ہیں۔

دوسری جانب جیل بھرو تحریک کے حوالے سے عمران خان نے آئینی ماہرین سے بھی رائے طلب کر لی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ عمران خان جیل بھرو تحریک کے حوالے سے قانونی ماہرین سے اس کے آئینی پہلوؤں پر مشاور کریں گے جس میں تحریک کے آغاز اور گرفتاریوں کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے جیل بھرو تحریک کی تیاریوں کا باضابطہ آغاز کردیا

ذرائع نے بتایا کہ قانونی ماہرین آئینی پہلوؤں کے مطابق تمام نکات سے آگاہ کرینگے۔ ماہرین کی رائے کے بعد ہی عمران خان اس حوالے سے اگلا لائحہ عمل ترتیب دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں