پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

شاہ رخ جتوئی کو وی آئی پی پروٹوکول دینے پر معطل جیل سپرنٹنڈنٹ بحال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:  شاہ رخ جتوئی کو جیل میں وی آئی پی سہولتیں فراہم کرنے پر معطل جیل سپرنٹنڈنٹ کو بحال کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سزائے موت پانے والے مجرم شاہ رخ جتوئی کو پروٹوکول دینے پر معطل جیل سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو کی بحالی کا سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

[bs-quote quote=”چیف جسٹس کی ہدایت پر حسن سہتو کو معطل کر دیا گیا تھا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کے لانڈھی جیل کے دورے کے بعد ان کی ہدایت پر حسن سہتو کو معطل کر دیا گیا تھا، حسن سہتو نے مجرم شاہ رخ جتوئی کو جیل میں سہولتیں فراہم کر رکھی تھیں۔

قبل ازیں چیف جسٹس نے لانڈھی جیل کا دورہ کیا جہاں ملزم شاہ رخ جتوئی کو سی کلاس میں دیکھ وہ بر ہم ہو گئے، انھوں نے ہدایت کی کہ شاہ رخ جتوئی کو فوری ڈیتھ سیل منتقل کیا جائے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ یہ سہولتیں اور آسائش شاہ رخ جتوئی کو کیسے فراہم کی گئی؟ انھوں نے جیل سپرنٹنڈنٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات کو طلب کرلیا تھا۔


یہ بھی پڑھیں:  شاہ رخ جتوئی کو جیل میں سہولتوں کی فراہمی ،لانڈھی جیل سپرنٹنڈنٹ معطل


قائم مقام آئی جی جیل خانہ جات قاضی نذیر سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تو سپریم کورٹ کے حکم پر مجرم کو سینٹرل جیل کی کال کوٹھڑی میں دھکیل دیا گیا۔

چیف جسٹس نے ذمہ داران کے تعین کے لیے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے قائم مقام آئی جی جیل خانہ جات کو ہدایت کی تھی کہ جیل جائیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کریں، جس کے بعد جیل سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں