منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

سپریم کورٹ میں دوران سماعت جیل میں قید قتل کے ملزم کا ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں دوران سماعت چمن جیل میں قید قتل کے ملزم کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ، عدالت نے معاملہ بلوچستان ہائیکورٹ کوبھجوادیا اور کہا میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں ہائیکورٹ ملزم کی درخواست ضمانت کافیصلہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چمن جیل میں قید قتل کےملزم صدام حسین کی درخواست پر سماعت ہوئی ، دوران سماعت ملزم صدام حسین کےایڈزمیں مبتلاہونے کا انکشاف سامنے آیا۔

وکیل ملزم نے بتایا کہ چمن جیل میں علاج معالجےکامناسب انتظام نہیں، جس پر عدالت نے کہا میڈیکل بورڈ کےمطابق ملزم کوپھپیڑوں کےعلاوہ دوسری بیماریاں بھی ہیں، ملزم پارٹی کہتی ہے دوسرامیڈیکل بورڈبناکرملزم کی صحت کاجائزہ لیاجائے۔

عدالت نے ریمارکس میں مزید کہا کہ نیامیڈیکل بورڈیہ بتائےکیاچمن جیل میں علاج کامناسب انتظام ہے، کیاایچ آئی وی وائرس کامریض دوسرےقیدیوں کیلئےخطرناک تو نہیں۔

سپریم کورٹ نےمعاملہ بلوچستان ہائیکورٹ کوبھجوادیا اور کہا میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں ہائیکورٹ ملزم کی درخواست ضمانت کافیصلہ کرے بعد ازاں جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے مقدمہ نمٹا دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں