پیر, جون 8, 2026
اشتہار

فلم ’جیلر‘ کے معروف اداکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار و ڈائریکٹر جی ماری موتھو دل کا دورہ پڑنے کے باعث 57 سال کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈائریکٹر جی ماری موتھو تامل کی طبعیت ٹی وی سیریل کی ڈبنگ کے دوران خراب ہوئی، طبعیت ناسازی کی شکایت پر انہیں چنئی کے پرائیوٹ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جی ماری موتھو نے اپنے کیریئر کے دوران کئی فلموں میں بھی کام کیا تھا۔

تامل اداکار ہدایتکار کو رجنی کانت کی حالیہ بلاک باسٹر جیلر میں دیکھا گیا تھا، وہ تامل ٹیلی ویژن سیریز میں اپنے کردار کے لیے مشہور تھے۔ انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں