بھارتی سپر اسٹار رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ نے ان دنوں باکس آفس پر تہلکہ مچایا دیا ہے، 10 اگست کو ریلیز ہونے والی تامل فلم کو سال کی سب سے کامیاب فلم قرار دیا جارہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نیلسن دلیپ کمار کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم جیلر نے دنیا بھر میں 500 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے اس فلم میں سپر اسٹار رجنی کانت نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
اس فلم کو تامل فلم انڈسٹری کی تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری فلم قرار دیا جارہا ہے جبکہ رجنی کانت بھی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے بھارتی اداکار بن گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم کی کامیابی پر اداکار رجنی کانت کو 100 کروڑ روپے اور مہنگی گاڑی کا تحفہ دیا گیا ہے۔
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ نے ریکارڈ قائم کردیا
رپورٹ کے مطابق جمعہ کو فلم جیلر کی کامیابی کے بعد پروڈکشن ہاؤس کے مالک کلانتھی مارن نے رجنی کانت کو 100 کروڑ روپے کا چیک اور ایک چمچماتی بی ایم ڈبلیو کار تحفے میں دی۔
#JailerSuccessCelebrations continue! Superstar @rajinikanth was shown various car models and Mr.Kalanithi Maran presented the key to a brand new BMW X7 which Superstar chose. pic.twitter.com/tI5BvqlRor
— Sun Pictures (@sunpictures) September 1, 2023
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے تحفے میں دی گئی کار کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، رجنی کانت کو تحفے میں دی گئی کار کی مالیت ایک کروڑ 70 لاکھ بھارتی روپے بتائی جارہی ہے۔
Mr. Kalanithi Maran met Superstar @rajinikanth and handed over a cheque, celebrating the historic success of #Jailer pic.twitter.com/Y1wp2ugbdi
— Sun Pictures (@sunpictures) August 31, 2023
اس کے علاوہ پروڈیوسر کی جانب سے رجنی کانت کو پھول اور مبینہ طور پر 100 کروڑ روپے کے چیک دینے کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔