اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جیسے آپ کی مرضی‘ کی پہلی قسط مداحوں کو بھا گئی۔
ڈرامہ سیریل ’جیسے آپ کی مرضی‘ میں میکال ذوالفقار (شیری)، درفشاں سلیم (علیزے)، علی سفینا، کرن ملک، جاوید شیخ، علی طاہر ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
جیسے آپ کی مرضی کی ہدایت کاری کے فرائض صبا حمید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نائلہ جعفری نے لکھی ہے۔
پہلی قسط میں دکھایا گیا کہ ’علیزے یونیورسٹی جانے کی تیاری کررہی ہوتی ہیں ان سے بہن کہتی ہیں کہ ’میں آپ کے کپڑے خوشی خوشی استری کردوں لیکن پہلے نیٹ فلکس اکاؤنٹ بند کروانے والی بات واپس لو۔‘
علیزے بہن سے کہتی ہیں کہ ’پہلے مجھ سے وعدہ کرو کہ میرے ساتھ یونیورسٹی میں داخلہ لینے جاؤ گی۔‘
علیزے یہ کہہ کر چلی جاتی ہیں جس کے بعد والدہ ان سے کہتی ہیں کہ ’دیکھا کتنی محنت کرتی ہے تم بھی اپنی بہن سے کچھ سیکھو۔‘
دوسری قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ علیزے اور شیری کے خیالات ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں۔
شیری کہتے ہیں کہ ’تم نے ہاں کہنے میں کافی وقت لگا دیا، علیزے کہتی ہیں کہ ’جس کو دانی پانی دو، چھاؤں دو، اس کو پابند نہ کرو اس کی آزادی کا احساس کرو، آخر اس کا بھی اپنا کوئی وجود ہے۔‘
اس کے برعکس شیری کہتے ہیں کہ ’مجھے لگتا ہے کہ اگر کسی چیز کو پسند کرو تو اسے قید کرلو تاکہ وہ کہیں جانہ سکے۔‘
کیا علیزے، شیری سے شادی کے بعد خوش رہ سکیں گی؟ یہ جاننے کے لکیے ’جیسے آپ کی مرضی‘ کی اگلی قسط دیکھیں۔