بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

’تمہارا شوہر ایک ’سائیکو‘ ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جیسے آپ کی مرضی‘ میں شائنہ نے شیری کو ’سائیکو‘ قرار دے دیا۔

ڈرامہ سیریل ’جیسے آپ کی مرضی‘ میں میکال ذوالفقار (شیری)، درفشاں سلیم (علیزے)، حرا عمر (رمزا)، عتیقہ اوڈدھو، جاوید شیخ، میمونہ قدوس (شہناز)، کرن ملک (نتاشہ)، کمیل انعم (احمر)، علی طاہر (احتشام)، علی سفینا (میرب)، دانیال افضل (رضا)، ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

جیسے آپ کی مرضی کی ہدایت کاری کے فرائض صبا حمید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نائلہ جعفری نے لکھی ہے۔

ڈرامے کی کہانی علیزے اور شیری کے گرد گھومتی ہے، علیزے کی شادی شیری سے والدین کی رضامندی سے ہوتی ہے لیکن شیری اہلیہ کو بے جا تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور ان پر شک بھی کرتے ہیں یہاں تک کہ وہ اپنی بیوی کو نیچا دکھانے کی کوئی کوشش ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ شیری کی دوست شیری کے گھر آتی ہیں اور علیزے کے سامنے کہتی ہیں کہ تمہارا شوہر ایک ’سائیکو‘ ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ علیزے کو کیا بتا رہے ہو کہ میں نیویارک میں ہوں، علیزے میں اپنی فلائٹ چھوڑ کر آئی ہوں صرف تمہیں یہ بتانے کے لیے کہ شادی صرف زندگی کا ایک حصہ ہے پوری زندگی نہیں، دھوکے میں نہیں رہنا چاہیے۔‘

نتاشہ کہتی ہیں کہ تمہارا ڈرامہ ختم ہوگیا ہے تو ہمارے گھر سے نکلو، تمہارا قصہ ختم ہوچکا ہے۔‘

شیری کی دوست کہتی ہیں کہ اس قصے کے بارے میں علیزے کو بھی پتا ہونا چاہیے، شیری کہتے ہیں کہ ہمارے درمیان جو بھی کچھ تھا وہ ختم ہوچکا ہے اور یہی سچائی ہے۔‘

وہ کہتی ہیں کہ تمہاری جانب سے ہراساں کیے جانے کے بعد میری مسکراہٹ چلی گئی ہے اب میں کسی پر بھروسہ نہیں کرسکتی، ایک ایسی انسان بن کر رہ گئی ہوں جسے درد تو سمجھ میں آتا ہے لیکن خوشی نہیں۔‘

شائنہ کہتی ہیں کہ ’میں نے تمہیں جگہ دی، محبت دی، رشتہ دیا، تم نے کیا کیا؟ مجھے مرنے کے لیے اکیلے چھوڑ دیا۔‘

کیا علیزے شیری سے خلع لے لیں گی؟ یہ جاننے کے لیے ’جیسے آپ کی مرضی‘ کی اگلی قسط ہر منگل اور بدھ کی رات 8 بجے دیکھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں