جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

افغانستان میں خود کش حملہ، چھ جاں بحق متعدد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغانستان کے شہر جلال آباد میں خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکہ سے اڑالیا، دیگر مسلح حملہ آوروں کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی ہے، چھ افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز اتوار افغانستان کے شہر جلال آباد کے کسٹم آفس کی فنا نس بلڈنگ کے سامنے ایک حملہ آور نے خود کش حملہ کیا ، حملہ ہوتے ہی نا معلوم حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تاحال سیکیورٹی فورسز اور مسلح حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

افغانستان کے مقامی میڈیا ذرائع کے مطابق حملے میں اب تک چھ افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 20 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

ننگر ہار ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، اسپتال پہنچائے گئے زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ علاقے میں چار دھماکے سنے گئے۔

فی الحال طالبان سمیت کسی بھی متحارب گروپ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ حملے میں بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے جس کے سبب جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں