اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’جلن‘ کی یاد اداکار فہد شیخ نے تازہ کردی ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار فہد شیخ نے ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ منال خان ان سے ہاتھ ملارہی ہوتی ہے جسے وہ یہ کہتے ہوئے کردیتے ہیں کہ ’میں لڑکیوں سے ہاتھ نہیں ملاتا۔‘
اس پر منال خان کہتی ہیں کہ ’دن بدل گئے ہیں لیکن سوچ نہیں بدلی ہے۔‘
فہد شیخ کہتے ہیں کہ ’ٹھیک کہا، آج بھی مجھے چمکتی ہوئی چیزیں متاثر نہیں کرپاتیں۔‘
واضح رہے کہ جلن میں فہد شیخ نے ’احمر‘ کا کردار نبھایا تھا جبکہ منال خان اس ڈرامے میں ’نشا‘ منفی کردار میں دکھائی دی تھیں جو اپنے بہنوئی سے چکر چلاتی ہیں۔
آخری قسط میں نشا ٹریفک حادثے میں جھلس کر زخمی ہوجاتی ہے اور اس کا چہرہ بری طرح متاثر ہوتا ہے جبکہ میشا کو چھوڑ کر نشا نے شادی کرنے والے اصفی (عماد عرفانی) کا انتقال ہوجاتا ہے۔
اصفی کی موت پر اس کی بہن (نادیہ حسین) کہتی ہے کہ چلو مرنے کے بعد تم دونوں پھر مل گئے اب تمہیں کوئی جدا نہیں کرسکتاجبکہ نشا حادثے کے بعد گھر نہیں جاتی اور کسی دوسری جگہ منتقل ہوتی ہے جہاں اسے کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا اور خواتین اس پر طنز کرتے ہوئے اس کا ماضی دوسروں کو بتارہی ہوتی ہیں۔
کام کے محاذ پر فہد شیخ ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ میں ’عبدالباری‘ کا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ منال خان شادی کے بعد انڈسٹری سے دور ہیں۔