پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

جعلی عامل کی ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی، ویڈیو بنا کر وائرل کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں جعلی عامل کی طرف سے نوجوان ذہنی معذور لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ پیش آگیا۔

پولیس نے بتایا کہ ہجویری ٹاؤن میں 18 سالہ ذہنی معذور لڑکی سے جعلی عامل نے جنسی زیادتی کی، ملزم بابا سردار کو گرفتار کر کے تھانہ سرگودھا روڈ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متاثرہ ذہنی معذور لڑکی کے بھائی عمران نے بتایا کہ ملزم نے ساتھی سے موبائل فون پر بہن کی ویڈیو بھی بنوائی، بابا سردار نے 10 لاکھ روپے مانگے اور انکار پر نازیبا ویڈیو وائرل کر دی۔

- Advertisement -

چند روز قبل پنجاب کے علاقے حجرہ شاہ مقیم میں ایک جعلی عامل نے جن نکالنے کے بہانے نوجوان کو مار مار کر لہو لہان کر دیا تھا۔

جن نکالنے کیلیے جعلی عامل نے عابد علی کو ڈنڈے، لاتوں اور گھونسوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا جبکہ نوجوان کو حالت تشویشناک ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

متاثرہ نوجوان کے والدین نے شیرگڑھ پولیس میں شکایت درج کروائی کہ ملزم نے ہمارے بیٹے پر بہیمانہ تشدد کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جعلی عامل کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تھا۔

اہم ترین

مزید خبریں