اسلام آباد: نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان آج متوقع ہے، نگراں وزیراعظم کی دوڑ میں ایک اور امیداور کا نام سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق اتحادی حکومت کا آج آخری دن ہے ،وزیراعظم شہبازشریف قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری صدرڈاکٹر عارف علوی کو بھیج دیں گے۔
- Advertisement -
وزیراعظم شہباز شریف اوراپوزیشن لیڈر راجہ ریاض آج نگراں وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پر مشاورت کریں گے، ذرائع کا بتانا ہے جلیل عباس جیلانی بھی نگراں وزیراعظم کے امیدواروں میں شامل ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
’نگراں وزیراعظم مکمل با اختیار، سیٹ اپ طویل ہو سکتا ہے‘
ذرائع کے مطابق جلیل عباس جیلانی سیکریٹری خارجہ رہ چکے ہیں، پارلیمانی حلقوں، ایوان کی راہداریوں میں جلیل عباس جیلانی کا نام زیرگردش ہے۔