اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

آئینی مدت میں رہتے ہوئے الیکشن کا انعقاد کیا جائے گا، جلیل عباس جیلانی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی ک کہنا ہے کہ آئینی مدت میں رہتےہوئےالیکشن کا انعقاد کیا جائےگا، حکومت کی ذمہ داری الیکشن کے دوران امن و امان قائم رکھنا ہے، تاکہ شفاف انتخابات ہوسکیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل اسمبلی اجلاس میں تمام ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کاموقع مل جاتاہے، یہاں آپ کوپاکستان سےمتعلق اپنا نقطہ نظر دینے کا موقع ملتا ہے، جس طرح سے وزیراعظم کی اورمیری ملاقاتیں ہو رہی ہیں یہ ایک کامیاب سیشن جا رہا ہے۔

جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی حالت اللہ کے فضل و کر م سے بہت بہتر ہو رہی ہے، آئین نے جومینڈیٹ دیاتھا اس کے تحت حکومت نے کچھ اقدامات لئےہیں، ان اقدامات میں سب سے اہم ٹیکس بیس کو بڑھانا ہے۔

انتخابات کے حوالے سے نگراں وزیر خارجہ نے کہا کہ الیکشن کے دوران امن وامان قائم رکھنا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے، نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے شفاف انتخابات ہوں، آئینی حدود کے اندر جو مقررہ وقت ہےاس میں انتخابات ہوجائیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ ٹارگیٹڈ لیول پرسبسڈیز دی جارہی ہیں، حکومت کو احساس ہےغریب طبقہ کو زیادہ ضرورت ہے، اس لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم بڑھا کر 470 بلین روپےکردی گئی ہے۔

حکومتی اقدامات کے حوالے سے جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ حکومت نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی اوراسمگلنگ کے خلاف آپریشن کیا ہے، اسمگلنگ کیخلاف آپریشن سےروپے کی قدر بہتری آئی ہے،اس سال ہماری زرعی پیداوار بھی بہت اچھی ہوئی ہے ، جس سے ہماری خوارک کےحوالےسےتشویش کافی حدتک دورہوجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کی ایکسپورٹ اس دفعہ 2.5 بلین ڈالرز کی ہوئی ہیں ،ہمارا ٹارگٹ اگلے چار پانچ سالوں میں آئی ٹی ایکسپورٹس 10 بلین ڈالز تک لے جائیں ، حکومت نے آئی ٹی سےمتعلق اقدامات کئےہیں،ہرسال 2 لاکھ آئی ٹی ماہرپیدا کریں گے۔

اہم ترین

جہانزیب علی
جہانزیب علی
جہانزیب علی اے آر وائی نیوز امریکا میں بطور بیورو چیف فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں