نیویارک : امریکہ میں پاکستان کےسفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کےساتھ اچھے تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ ان کی ریپبلکن پارٹی کےعشائیےمیں ڈونلڈٹرمپ سےملاقات ہوئی۔
امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہناتھاکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ان سے ملاقات میں پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیرحل کرسکتےہیں،مائیک پنس
جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ نومنتخب امریکی نائب صدرنےکچھ عرصہ قبل پاک بھارت تناؤمیں کمی کےلیےکوششوں کے عزم کا اظہار کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف بردای کی تقریب میں سابق صدر آصف علی زرداری اورپاکستانی برادری کی بڑی تعداد شریک ہو گی۔
مزید پڑھیں:پاک امریکہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں: جلیل عباس جیلانی
واضح رہے کہ دوروز قبل امریکہ میں مقیم پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہناتھاکہ پاک امریکہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کو ساتھ لےکر چلنے کا عندیہ دیا ہے۔