اسلام آباد : نگراں وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں جلیل عباس جیلانی بھی وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے، انہیں وزارت خارجہ کا قلمدان سونپا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق انوار الحق کاکڑ نے اپنی ٹیم فائنل کرلی، نگراں وفاقی کابینہ کی حلف برداری آج شام 5 بجے ہوگی ، جس میں صدر مملکت عارف علوی وزرا سے حلف لیں گے۔
جلیل عباس جیلانی بھی وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے، انہیں وزارت خارجہ کا قلمدان سونپاجائے گا۔
جلیل عباس جیلانی نے اے آروائی نیوز سے گفتگو میں وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیرکاحلف اٹھاؤں گا۔
اس کے علاوہ نگراں کابینہ میں وقار مسعود، گوہر اعجاز، مرتضیٰ سولنگی، عمر سیف، سرفراز بگٹی، تابش گوہراور سید محمد علی مظفر رانجھا کی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔
مرتضیٰ سولنگی کو وزارت اطلاعات کی ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔