اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

بارشوں سے کچھ علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوئی ہے‘ جام کمال

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ لسبیلہ اورآواران میں بارشوں اورسیلاب سے مواصلاتی نظام متاثرہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں سے کچھ علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوئی ہے، بارشوں سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

جام کمال خان نے کہا کہ آواران کے علاقے میں ایک سڑک کا مسئلہ تھا جو جلد حل کرلیا جائے گا، لسبیلہ میں ایک 2 علاقے ایسے تھے جہاں تک رسائی نہیں تھی، بہت سی سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کو اگر کسی چیز کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں، متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان بھیجا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی سیلابی صورت حال سے متعلق تیاریاں مکمل ہیں، وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں کنٹرول روم قائم کیا ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش‘ مکران اورلسبیلہ میں ایمرجنسی نافذ

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی، کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کے بعد برساتی نالے بپھرگئے، مکران اور ضلع لسبیلہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں