کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے امید ظاہر کی ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو تبدیل نہیں کیا جائے گا.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صادق سنجرانی کے انتخاب میں پیپلز پارٹی نے اہم کردار ادا کیا تھا.
جام کمال کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی اپنی خدمات مناسب انداز میں ادا کر رہے ہیں، اپنے اتحادیوں کےساتھ مل کربات کریں گے، سینیٹ وفاق کی علامت ہے اسی میں تبدیلی کی بات کی جارہی ہیں.
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عمران خان بہتر انداز میں ملک چلا رہے ہیں، وہ پاکستان، بلوچستان کے لئےسوچ رہے ہیں، پہلی بارسرمایہ کار بیرونی ملک سے پاکستان میں آرہے ہیں.
مزید پڑھیں: چیئرمین سینیٹ توازن برقرار رکھ پائیں گے یا نہیں، مجھے نہیں پتا: آصف زرداری
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال صوبائی بجٹ پرعمل درآمد کے لئے بجٹ کمیٹی بنائی گئی ہے.
خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کا عندیہ دیا گیا ہے.
اے پی سی میں اے این پی نے صادق سنجرانی کا متبادل بلوچستان سے لینے کی مخالفت کی، جس پر معاملہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔ نیشنل پارٹی نے چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے لینے پر زور دیا تھا.