بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

وزیر اعلیٰ‌ بلوچستان کی ہدایت پر بنیادی مراکز صحت عارضی شیلٹر ہومز قرار

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: وزیر  اعلیٰ‌ بلوچستان کی ہدایت پر بنیادی مراکز صحت کو عارضی شیلٹر ہومز  قرار  دے دیا گیا.

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سرکاری عمارات کو شیلٹر ہاؤس میں تبدیل کرنے کی ہدایت کی تھی.

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بارش اور برف باری کے متاثرین کی بھرپورمعاونت یقینی بنائی جائے.

- Advertisement -

اس ضمن میں‌ وزیراعلیٰ بلوچستان نے چیئرمین این ایچ اےجواد رفیق ملک سےٹیلیفون پر رابطہ کیا، اس دوران برف باری سے بند ہونے والی قومی شاہراؤں کی ہنگامی بنیادوں پر بحالی پر با ت چیت ہوئی.

جواد رفیق نے یقین دہانی کروائی کہ این ایچ اے خوجک ٹاپ کھولنے کے لئے فوری مشینری عملہ فراہم کرے گا.

مزید پڑھیں: بلوچستان، خشک سالی سے سیلاب تک

بعد ازاں  وزیر اعلیٰ‌ بلوچستان کی ہدایت کے مطابق بنیادی مراکز صحت کوعارضی شیلٹرہومز قرار دے دیا گیا.

صوبائی ترجمان کا کہنا تھا کہ بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد ان شیلٹرہومز سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں.

خیال رہے کہ گذشتہ دونوں لسبیلہ اور آواران میں بارشوں اورسیلاب سے مواصلاتی نظام شدید متاثرہوا تھا، کچھ علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی تھی.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں