اشتہار

سود اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، امیر جماعت اسلامی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ سود پر لیا گیا قرض کہاں لگا عوام کو بتایا جائے، حکمران سودی حساب نہیں دے سکتے توجائیدادیں فروخت کرکے رقم لی جائے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے سودی نظام کو شیطانی نظام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نظام کے خلاف امریکی عوام احتجاج کررہے ہیں، آئی ایم ایف اجلاس کے دوران امریکی عوام نےٹرکوں میں گوبر ڈال کرباہر پھینکا۔

سراج الحق نے کہا کہ آج کا واضح اعلامیہ ہے کہ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پرعمل کیا جائے،حکومت آئندہ مالی سال غیر سودی بجٹ پیش کریں،اسٹیٹ بینک مزید کسی بینک کو سودی نظام بینکاری چلانے کا لائسنس نہ دے۔

- Advertisement -

وزیر خزانہ کا تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ نے ایک طرف سود کے خاتمے کے فیصلے کو خوش آئند کہا تو دوسری طرف اسٹیٹ بینک نے سود کی شرح بڑھا دی، اسٹیٹ بینک تو تمام بینکوں کا ریگولیٹر ہے، وہ ایسے اقدام کرے گا تو کیا تاثر جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مضبوط حکومت نہ بنا سکا تو اپوزیشن میں بیٹھوں گا، عمران خان

سراج الحق نے سیمینار سے خطاب میں مطالبہ کیا کہ سود پر لیا گیا قرض کہاں لگا؟ عوام کو بتایا جائے، حکمران سودی حساب نہیں دے سکتے تو ان کی جائیدادیں فروخت کرکے رقم لی جائے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سود کے حق میں دائر بینکوں کی اپیلیں واپس کرے، وزیر خزانہ سودی نظام کے خاتمے کی باتیں نہیں عملی اقدامات کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں