پیر, جون 23, 2025
اشتہار

ایران پر امریکی حملے کےخلاف جماعت اسلامی کا کل یوم احتجاج منانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ایران پر امریکی حملے کےخلاف جماعت اسلامی نے کل یوم احتجاج منانے کا اعلان کردیا، حافظ نعیم الرحمان نے ذمہ داران کو ہدایت کردی۔

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ واشنگٹن کیخلاف کل بروز پیر ملک بھر میں احتجاج کیا جائےگا، امریکا کے جنگ میں کودنے اور ایران پر حملوں کے خلاف کل ہونے والے احتجاج کے حوالے سے حافظ نعیم الرحمان نے تمام ذمہ داران کو ہدایات جاری کی ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکا نے یہ جنگ فوری طور پر بند نہ کی تو احتجاجی تحریک کو مزید منظم کیا جائے گا۔

ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے، روس اور ترکیہ کا ردعمل آ گیا

انھوں نے کہا کہ ایران پر امریکی جارحیت دنیا کا امن تباہ کرنے کے مترادف ہے امریکا اور اسرائیل کی کارروائیوں کے خلاف مسلم امہ کو متحد ہونا ہو گا۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ حملے نے ایران کیخلاف اسرائیلی اقدامات میں واشنگٹن کے ملوث ہونے کو بےنقاب کردیا۔

جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کے پیچھے دراصل واشنگٹن کا ہاتھ ہے، امریکا کا جوہری تنصیبات پر حملہ اسرائیلی اقدامات میں ملوث ہونے کا ثبوت ہے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ حملہ واضح کرتا ہے امریکا ایران مخالف اقدامات میں براہ راست ملوث ہے، حملہ واضح کرتا ہے امریکا اسرائیلی اقدامات کی پشت پناہی کرتا رہا ہے۔

امریکا کے ایران پر حملے، دنیا غزہ کے مصائب کو فراموش نہ کرے، پوپ لیو کا ردعمل

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں