جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

جماعت اسلامی والے آئی ٹی کورسز میں داخلہ لینے کیلئے تعلیمی اسناد ساتھ لائیں، گورنر

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر سندھ نے جماعت اسلامی کے دھرنے پر پارٹی کے کارکنان سے کہا ہے کہ وہ آئی ٹی کورسز میں داخلہ لینے کیلئے تعلیمی اسناد ساتھ لائیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے دھرنے کو خوش آمدید کہتا ہوں، آئی ٹی کورسز میں داخلہ لینے کیلئے دھرنے میں شریک نوجوان تعلیمی اسناد ساتھ لائیں، سب کوآئی ٹی کورسز کرانے کو تیار ہوں تاکہ یہ نوجوان ہنرمند بن سکیں۔

گورنرسندھ نے جماعت اسلامی کی قیادت کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی اندر آجائیں، گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے کھل چکے ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ راشن کیلئے کسی تعلیمی اسناد کی ضرورت نہیں، صرف شناختی کارڈ پر مل جائے گا، برسات کا موسم ہے، آجائیں آپ کو پکوڑے بھی کھلائیں گے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ابھی آئی ٹی کلاسز ہو رہی ہیں، قیادت رات آئی ٹی مارکی میں بسرکرسکتی ہے، آئی ٹی مارکی میں اے سی بھی لگے ہیں آپ کو گرمی کا احساس بالکل بھی نہیں ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ مہنگائی کیساتھ ساتھ بجلی اور پانی کی عدم دستیابی پربھی آواز بلند کریں، مجھے بتائیں کہاں پر دھرنا دینا ہے ان ایشوز پر آپ کیساتھ ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں