اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

جماعت اسلامی کا اتوار کو پورے ملک کی اہم شاہراہوں پر دھرنے دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: جماعت اسلامی نے اتوار کو پورے ملک کی اہم شاہراہوں پر دھرنے دینے کا اعلان کردیا اور کہا حکومت نے راولپنڈی معاہدے پر عملدرآمد نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق امیر  جماعت اسلامی حافظ نعیم کی زیر صدارت منصورہ میں ہنگامی اجلاس ہوا ، جس میں مرکزی و صوبائی اور بڑے شہروں کی قیادت آن لائن شریک ہوئی۔

امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت نے راولپنڈی معاہدے پر عملدرآمد نہیں کیا، اتوار کو پورے ملک کی اہم شاہراہوں پردھرنے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے گزشتہ 45 روز میں چند کاسمیٹک اقدامات کیے، جے آئی کاسمیٹک اقدامات کو تسلیم نہیں کرتی۔

امیر جے آئی نے مطالبہ کیا پورے ملک کے عوام کو بجلی کے بلوں پر فوری ریلیف دیا جائے، اصل پیداواری لاگت کےمطابق پورےملک میں یکساں ٹیرف نافذکیاجائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ حکومت آئی پی پیز معاہدوں پر اخباری بیانات دینے کی بجائے عملی اقدامات اٹھائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں