امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے آزاد امیدواروں کے الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دلوانے کے حق میں ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہم سمجھتےہیں جمہوریت کےلیےشفاف الیکشن ناگزیر ہے مگر افسوسناک بات ہے کہ حکومت الیکشن کمیشن پرحملےکررہی ہے حکومت چاہتی ہے آئندہ الیکشن کو متنازع کرے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن کواعتماد میں لیے بغیر انتخاباتی اصلاحات کیں لیکن انتخابی اصلاحات کوابھی تک سینیٹ نے منظور نہیں کیاحکومت چاہتی ہےالیکشن کمیشن کےمنہ میں دانت ہی نہ ہوں۔
سراج الحق نے کہا کہ چاہتے ہیں سپریم کورٹ کی طرح پاکستان میں الیکشن کمیشن با اختیار ہو، ملک میں متناسب نمائندگی کانظام رائج کیاجائے، پاکستان میں غریب سیاسی نمائندوں کوالیکشن مہم کےلیےفنڈ دیےجائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انتخابی فہرستوں کو کمپیوٹرائز کیا جائے اور ووٹر کی تصویر بھی چھاپی جائے، الیکشن ڈے پر خواتین کےلیےٹرانسپورٹ کابندوبست کیاجائےتمام خدشات کےباوجود ہم الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کوسپورٹ کرتے ہیں الیکشن کمیشن بائیومیٹرک سسٹم کویقینی بنائے جماعت اسلامی اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ دلوانےکےحق میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں آزادامیدوارکےالیکشن لڑنےپرپابندی لگائی جائی،ریٹائرڈججز پرمشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائےجوالیکشن کی مانیٹرنگ کرے اور الیکشن ڈےپرسی سی ٹی وی کمرےنصب ہوں اور آبزرور اپنا کام کریں۔