اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

جماعت اسلامی کا مظاہرہ، اسلام آباد پولیس نے ریڈ زون سیل کرنا شروع کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے احتجاجی مظاہرے کے اعلان کے بعد پولیس نے ریڈ زون سیل کرنا شروع کردیا ہے۔

دارلحکومت میں نادرا چوک، سرینا چوک اور ایکسپریس چوک پرکنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں، پولیس کی جانب سے جماعت اسلامی کے متحرک کارکنان کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث کسی احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے ذمہ داران کے گھروں پر چھاپوں کی مذمت کرتے ہیں، لاہور سمیت دیگر اضلاع میں پولیس گردی جاری ہے۔

- Advertisement -

امیر العظیم نے کہا کہ حکومت کا رویہ غیر آئینی اور غیرجمہوری ہے، پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی، قانونی اور جمہوری حق ہے۔

سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا ہرصورت کل اسلام آباد میں دھرنا ہوگا، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان دھرنے کی قیادت کریں گے۔

خیال رہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے 26 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ دھرنا پرامن ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ آئی پی پیز کا دھندہ مزید نہیں چلے گا عوام ظالموں سے حق چھین کر لیں گے، احتجاج ہمارا آئینی، جمہوری اور سیاسی حق ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں