اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں دھرنا، حکومت نے مذاکرات کی پیشکش کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات عطا تارڑ نے جماعت اسلامی کو مذاکرات کی پیشکش کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے کہتا ہوں آئیں بیٹھیں ہم بات کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت حافظ نعیم الرحمان سے مذاکرات کے لیے ٹیم تشکیل دینے کو تیار ہے۔

- Advertisement -

عطا تارڑ نے کہا کہ جماعت اسلامی کی قیادت آئے تین رکنی کمیٹی آپ کی بات سنے گی، کمیٹی میں شامل ہوں، جماعت اسلامی کی قیادت کا انتظار ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو لیاقت باغ میں دھرنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن ان کی اسلام آباد کی جانب پیش قدمی سمجھ میں نہیں آتی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ڈی چوک والے رواج کو ختم ہونا چاہیے، لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کو سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ کے سینیٹرز بھی موجود ہیں آئیں بیٹھ کر بات کرلیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ملک کے لیے 20 گھنٹے کام کررہے ہیں، آئیں بیٹھیں ہماری رہنمائی کریں، بتائیں کیا تبدیلی لاسکتے ہیں۔

 واضح رہے کہ مہنگائی، ٹیکسز اور بجلی بلوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں دھرنا دیا جبکہ پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد رہنماؤں اور کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں