جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

جماعت اسلامی نے شاہراہ فیصل مارچ کی حکمت عملی تیار کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جماعت اسلامی نے شہرقائد کی مصروف ترین شاہراہ فیصل پر مارچ کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ شاہراہ فیصل مارچ اور مرکزی احتجاجی دھرنابیک وقت جاری رہے گا۔ کل سہ پہر شاہراہ فیصل عوامی مرکز تا سندھ اسمبلی تک مارچ کیا جائے گا۔

شرکا فیملی کے ہمراہ مارچ میں شرکت کریں گے۔ شاہراہ کا ایک ٹریک ٹریفک کے لیے کھلا رہے گا۔

- Advertisement -

شاہراہ فیصل پر ایئرپورٹ کی جانب جانے والا ٹریفک بحال رہے گا۔ سندھ حکومت نے جماعت اسلامی سے مارچ نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔

متحدہ اپوزیشن کا سندھ حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم

دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے نئے بلدیاتی قانون کے خلاف سندھ حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا کہ سندھ کے بدعنوان حکمرانوں کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دے رہے ہیں، ایک ہفتے کے اندر اندر یہ کالا قانون ختم کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں