اشتہار

جماعت اسلامی نے کراچی بلدیاتی انتخابات کے نتائج مسترد کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں پی پی کو نہیں ہمیں برتری ملی ہے الیکشن کمیشن کے نتائج پر ہمیں تحفظات ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے رات گئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پی پی کو نہیں ہمیں برتری ملی ہے۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج پر ہمیں تحفظات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ہوا میں تیر نہیں چلا رہے۔ فارم 11 کے مطابق جماعت اسلامی 100 یوسیز جیتی ہے۔ جب فارم 11 میں ہماری برتری واضح ہے تو پھر الیکشن کمیشن کے نتائج میں کیسے کم ہوگئے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارا مینڈیٹ چُرا کر پیپلز پارٹی کو دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ سندھ پر15 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے صوبے کا حال دیکھ لیں۔ حکومت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ن ہیں چاہتی تھی۔ اس نتائج سے نہ ہم اور نہ ہی عوام مطمئن ہیں۔ سندھ حکومت نے اپنا اثر ورسوخ استعمال کیا ہے اس کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔ منگل کی دوپہر پارٹی اجلاس بلایا ہے جس میں اس حوالے سے مشاورت کی جائے گی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے تمام یوسیز کے نتائج کا اعلان کردیا

سراج الحق نے کہا ہے کہ سب کو حکومت کرنے کا موقع ملا ہمیں بھی موقع ملنا چاہیے اور عوام نے جماعت اسلامی کو موقع دیا ہے تو کسی کو رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔ سیاسی مفاد پر بننے والے اتحاد پائیدار اور طویل نہیں ہوتے۔ عوام نے جماعت اسلامی کا برتری دلائی ہے تو حقیقت سامنے بھی آنی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں