نائب امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت سے پرائمری اسکول چل نہیں رہے چلے جہاز کیا چلائے گی۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے بیان میں کہا میاں نواز شریف نے پی آئی اے کی خریداری کے لیے پنجاب حکومت کا عندیہ ظاہرکیا، حکومت پنجاب سے پرائمری اسکول نہیں چل رہے جہاز کیا چلائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بے بس ہو کر تعلیمی اداروں کو نجکاری کا شکار کر رہی ہے، پنجاب حکومت بلدیات، تعلیم، صحت کے شعبوں میں ناکام ہوگئی ہے، صوبائی حکومتیں 18ویں ترمیم کے بعد اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہیں۔