بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

بنگلادیش میں 13 سال بعد جماعت اسلامی کا دفتر کُھل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلاد یش کی بڑی مذہبی سیاسی پارٹی جماعت اسلامی کا دفتر 13 سال بعد کھول دیا گیا۔

بنگلا دیشی عوام کے احتجاج کے آگے پسپا ہو کر حسینہ واجد کو ملک چھوڑنا پڑا ان کا مظاہرین کے لیے بولا گیا ایک لفظ ان کے 16 سالہ اقتدار کے خاتمے کا سبب بنا۔

بنگلا دیش کے طلبہ اور عوام ایک ماہ سے کوٹا سسٹم کے خلاف سراپا احتجاج تھے جو بعد ازاں حسینہ حکومت کے جابرانہ اور آمرانہ رویے کے سبب سول نا فرمانی اور حسینہ واجد ہٹاؤ تحریک میں تبدیل ہوگیا۔

- Advertisement -

بھارت نواز حسینہ واجد کے ملک سے انڈیا فرار ہونے کے بعد عوام نے جماعت اسلامی کے دفاتر کو کھولنا شروع کر دیا ہے۔

تیرہ سال سے بند جماعت اسلامی کا دفتر کھلنے پر کارکنان اور دیگر رہنما جمع ہوگئے۔ امیرجماعتِ اسلامی بنگلادیش ڈاکٹرشفیق الرحمان نے سب کا خیرمقدم کیا۔

غیرملکی میڈیا کےمطابق جماعت اسلامی کے رہنما بیرسٹراحمد بن قاسم کوبھی آٹھ سال بعد رہا کر دیا گیا ہے۔  بیرسٹر احمد کےبارے میں کسی کو زندہ ہونے کا یقین نہیں تھا اوران کی نماز جنازہ بھی پڑھا دی گئی تھی۔ احمد بن قاسم سزائےموت پانے والے بنگلادیش کے سب سے بڑے نجی بینک کے صدر میرقاسم علی کے صاحبزادے ہیں۔

بنگلادیشی صدر کے حکم پر اپوزیشن رہنما اورسابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کو بھی رہا کر دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں