پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کے الیکٹرک نرخوں میں‌ اضافہ، جماعت اسلامی کا ہائی کورٹ جانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف میں اضافے کے خلاف ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے اور جمعہ کو 50 مقامات پر احتجاج کرنے کااعلان کردیا۔

یہ اعلان جماعت اسلامی کراچی کے امیرحافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نور حق میںٰ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انہوں  کہا ہے کہ جماعت اسلامی نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک ملٹی ایئر ٹیرف میں اضافے پر عمل درآمد رکوانے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کرے گی اور جمعہ کو شہر بھر میں 50سے زائد مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ 7 سال کے لے بجلی کے نرخوں میں 20 سے 100 فیصد تک اضافہ کراچی کے شہریوں پر ظلم اور زیادتی ہے، نیپرا نے تو اعلان کردیا لیکن حکومت سے بھی کوئی توقع نہیں ہے یہ سب ملے ہوئے ہیں، کے الیکٹرک کی عوام پرو زیادتیوں اور اربوں روپے کی لوٹ مار کے خلاف از سر نو احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حالیہ بارش کے دوران شہر میں کرنٹ لگنے کے 32 واقعات سامنے آئے جن میں سے 24 واقعات میں کے الیکٹرک براہ راست ذمہ دار قرار پائی، حکومت، نیپرا اور کے الیکٹرک کے گٹھ جوڑ کے نتیجے میں کراچی کے شہریوں کو مہنگی بجلی، طویل لوڈ شیڈنگ، اوور بلنگ کے سوا کچھ نہ مل سکا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سابقہ ملٹی ایئر ٹیرف کی بنیا دپر 32 ارب روپے سالانہ غیر معمولی منافع کمانا اس بات کا ثبوت ہے کہ پچھلا ٹیرف بہت زیادہ تھا کیونکہ نیپرا کی رپورٹ کے مطابق نہ ہی کے الیکٹرک نے معاہدے کے مطابق سرمایہ کاری کی اور نہ ہی بجلی کی پیداوار میں اضافہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں