اشتہار

ایم کیو ایم کے دھمکی پر جماعت اسلامی کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ایم کیو ایم کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر دی جانے والی دھمکی پر الیکشن کمیشن، سندھ حکومت، حکومت پاکستان اور لاء اینڈ آرڈر،انفورسمنٹ ایجنسیوں اور اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک آئینی و قانونی اور جمہوری عمل کے خلاف ایم کیو ایم کی دھمکی کا نوٹس لیں.

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ایم کیوایم جب حکومت سے اتحاد کر رہے تھے اس وقت دھرنا دے کر مطالبات منواتے اب ان کوشکست نظرآرہی ہے تو الیکشن سے فرار چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پورا گیم پیپلزپارٹی کی مرضی سے ہو رہا ہے پیپلزپارٹی ان کیساتھ ملی ہوئی ہے یہ لوگ الیکشن سے فرار چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے خلاف سازشیں بند اور 15جنوری کو عوام کو ان کی آزاد مرضی سے بلدیاتی امیدواروں کو ووٹ دینے کے لیے پُر امن اور شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے اور اس کے لیے ہر پولنگ اسٹیشن کے باہر اسٹیٹک پوزیشن پر فوج اور رینجرز کے اہلکاروں کو تعینات کیا جائے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہےکہ حلقہ بندیاں آج ہی ٹھیک کرلیں گےتو بےشک کل انتخابات کرالیں،بصورت دیگر پندرہ جنوری کو بلدیاتی انتخابات نہیں ہونے دیں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا ہے جس میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ایم کیوایم کو راضی رکھنے کیلئے الیکشن ملتوی کرانے پر غور کر رہی ہے۔ سندھ کابینہ کوآئی جی سندھ پولیس سکیورٹی صورتحال پربریفنگ دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں