اشتہار

بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر جماعت اسلامی 2 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کریگی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: جماعت اسلامی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف 2 ستمبر کو ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ملک گیرہڑتال کے لیے کمیٹیاں بھی بنا دی گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی زیرِصدارت منصورہ میں اجلاس منعقد ہوا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی نے 2 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کرے گی، ہڑتال کے سلسلے میں کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

ترجمان جماعت اسلامی نے بتایا کہ سراج الحق کل تاجرتنظیموں کے ذمہ داران سے ملاقات کریں گے، ہڑتال میں طلبہ، اساتذہ، وکلا، ڈاکٹرز، کسان اور مزدورں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

- Advertisement -

قیصر شریف نے کہا کہ ہڑتال کی کامیابی میں علمائے کرام اور مشائخ اہم کرداراداکریں گے، صنعت کاروں اور تاجروں کی طرف سے حمایت خوش آئند ہے،

انھوں نے کہا کہ اگلے 5 دن مہنگائی کے خلاف پرامن احتجاج جاری رہے گا، جماعت اسلامی 90 دن میں انتخابات کے لیے بھی بھرپور آواز بلند کریےگی، بروقت انتخابات کے لیے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

قبل ازیں کراچی میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی نے ریلی نکالی، اس موقع پر حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ حکومت سے کہنا چاہتا ہوں آپ کے لیکچر بےاثر ہوچکے ہیں، ایک ہی راستہ ہے بجلی کے بل کم کرو، اپنی عیاشیاں کم کرو۔

حافظ نعیم نے کہا کہ 500 ارب کی چوری اور مفت بجلی بڑے افسران کھا رہے ہیں، پہلے بتایا جا رہا تھا آئی ایم ایف کے پاس جانے سے حالات ٹھیک ہوں گے، اب یہ کہتے ہیں مجبوری ہے ٹیکس جمع کرناہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں