امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ڈاکٹرز کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے ان سے اپیل کی ہے کہ وہ او پی ڈی کا احتجاج ختم کر دیں۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان منے نصورہ میں پنجاب پیرا میڈیکل کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد پنجاب دیہی مراکز صحت کے نجکاری کے خلاف پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
انہوں نے ڈاکٹرز کے احتجاج کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ کوٹ احتجاج کی جماعت اسلامی حمایت کرتی ہے اگر حکومت نے احتجاج کو کچلنے کی کوشش کی تو اسے پورے ملک میں نتائج بھگتا پڑیں گے۔
امیرجماعت اسلامی نے ڈاکٹرز سے بھی اوپی ڈی کا احتجاج ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کریں آپ کے کسی اقدام سے مریضوں کو پریشانی نہ ہو، ہم آپ کامقدمہ عوام کے ساتھ ملکر لڑیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم نہیں کر سکتا یہ اس کا جنگی جنون اور پرانی خواہش ہے کہ وہ پاکستان کا پانی بند کر کے اسے بنجر کر دے۔ پاکستان کے پاس بھی بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے بہت کچھ موجود ہے، بھارت اس خطے کو جنگ میں دھکیلنے کی حرکتیں چھوڑ دے۔