امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کےخلاف نہیں جماعت اسلامی ووٹ کی مدد سے انقلاب لائےگی۔
اسلام آباد کے ڈی چوک پر یوتھ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نوجوانوں نےثابت کردیاوہ اس ملک کی اصل قوت ہیں جماعت اسلامی کی یوتھ نےنوجوانوں کوراہ دکھائی ہے ملک کاخوشحال مستقبل اسلام آبادسےوابستہ ہے۔
سرا ج الحق نے کہا کہ اسلامی نظام بنیادی حقوق، خوشحالی، عدل وانصاف کی ضمانت ہے نااہل حکمرانوں نےملک کو کرپشن، بیروزگاری، مہنگائی کاتحفہ دیا جماعت اسلامی ملک کو کرپشن فری بنا سکتی ہے قوم جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کرے مایوس نہیں کریں گے چاہوں تونوجوان پارلیمنٹ میں داخل ہوسکتےہیں چاہوں تو نوجوان پارلیمنٹ ہاؤس میں ڈیرےڈال سکتی ہے لیکن جماعت اسلامی ووٹ کی مددسےانقلاب لائےگی۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان بیدارہو چکے ہیں آزاد، خودمختار الیکشن کمیشن چاہتے ہیں عمران خان کو 2018 الیکشن میں دھاندلی کر کے مسلط کیا گیا عمران خان کو لانے والے اب پشیمان ہیں جماعت اسلامی اقتدارمیں آکراسلامی فلاحی ریاست بنائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نےجادوئی ووٹنگ مشین لانےکافیصلہ کیا ہے جماعت اسلامی انتخابی اصلاحات کے خلاف نہیں ہے جماعت اسلامی اوورسیز پاکستانیوں کےووٹ کےحق میں ہے چاہتے ہیں اوورسیز پاکستانی ہی اوورسیز کا نمائندہ منتخب ہو۔