جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

جماعت اسلامی کا اپوزیشن جماعتوں کو صاف انکار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: لاہور:جماعت اسلامی نے حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ(پی ڈی ایم) کی جماعتوں پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔

جماعت اسلامی کےمرکزی سیکرٹری جنرل امیرالعظیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد میں شامل دونوں بڑی جماعتیں موقع آنے پرساتھ چھوڑ جاتی ہیں۔

امیرالعظیم نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا، پی ڈی ایم کا حصہ نہیں بن سکتے۔

اس سے قبل امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اعلان کیا تھا کہ جماعت اسلامی اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں شرکت نہیں کرے گی، 72 سالوں سے ملک کو لوٹنے اور مقروض بنانے والی پارٹیوں کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جو پارٹیاں اے پی سی کررہی ہیں ان کا ایجنڈہ واضح نہیں ہے، یہ لوگ حکومت میں ہوتے ہیں تو بھی مزے کرتے ہیں اور اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو بھی ان کے وارے نہارے ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں شرکت کی دعوت ملی اور نہ ہی جائیں گے، جماعت اسلامی ان لوگوں کی تحریک کا حصہ نہیں بننا چاہتی جنہوں نے ملک کا تباہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں