پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

جماعت اسلامی کا پی پی رہنما کے بیان پر ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

ترجمان جماعت اسلامی قیصرشریف نے پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل کنڈی بتائیں پی پی نےپرویزمشرف سےاین آراو کیوں لیا؟

اپنے بیان میں قیصرشریف نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےعوام سے ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا سراج الحق کی سینئر وزیر کے طور پر کارکردگی ایک مثال ہے ملکی تاریخ گواہ ہے پیپلزپارٹی ہمیشہ شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار رہی۔

انہوں نے کہا کہ الزامات سے کچھ نہیں ہوگا کارکردگی کی بنیاد پر ہمارا مقابلہ کریں۔

- Advertisement -

فیصل کریم کنڈی نے کہا تھا کہ سراج الحق کی جماعت اسلامی پر قوم اعتماد نہیں کرتی، جماعت اسلامی ہمیشہ آمروں کی تابعدار اور سہولت کار رہی، جماعت اسلامی اور جےیوآئی نے ایل ایف او منظور کراکر مشرف کی سہولت کاری کی۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا ماضی دیکھ کر عوام انہیں ہر الیکشن میں شکست دیتی ہے سراج الحق5 سال کےپی حکومت رہے بتائیں عوام کی کون سی خدمت کی؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں