لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قومی اداروں کے درمیان ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ نئےچیف جسٹس کی قومی ڈائیلاگ کی تجویزکاخیرمقدم کرتے ہیں، یہ وقت کا تقاضا ہے.
[bs-quote quote=” ہم سیاسی نہیں، حقیقی احتساب کے حق میں ہیں” style=”style-7″ align=”left” author_name=”سینیٹر سراج الحق”][/bs-quote]
سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک پر قرضہ بڑھ رہا ہے، قوم سیاست دانوں کی لفظی لڑائی سے تنگ آچکی ہے، احتساب کے عمل کو مشکوک بنا دیا گیا ہے.
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی نہیں، حقیقی احتساب کے حق میں ہیں، حقیقی احتساب ہوگیا، تو ملک میں نئی جیلیں بنوانی پڑیں گی.
مزید پڑھیں: جسٹس آصف سعید کھوسہ نے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہمارے ہاں ایکشن پہلے لیا جاتا ہے، سوچا بعد میں جاتا ہے، قومی ڈائیلاگ سے متعلق منصف اعلیٰ کی تجویز اہم ہے.
اس موقع پر انھوں نے حکومتی پالیسیوں اور دعووں کا تنقید کا نشانہ بنایا اور ان میں فوری تبدیلی کا مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ آج جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا ہے، جسٹس آصف سعید کھوسہ ملک کے 26 ویں چیف جسٹس ہیں۔