اسلام آباد: ملک بھر میں جمادی الاول 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ماہ جمادی الاول کا چاند دیکھنے کے لیے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آ زادکی زیر صدارت اجلاس ہوا جبکہ زونل کمیٹی کے ممبران نے دیگر شہروں سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ اسلام آباد سمیت ملک کے کسی علاقے میں چاند نظر نہیں آیا ہے، زونل رویت ہلال کمیٹیوں کو کہیں سے شہادت موصول نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ یکم جمادی الاول 1445 ہجری بروز جمعرات 16 نومبر کو ہوگی۔