منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

پانی کی لائن ٹوٹنے سے جمع پانی کے جوہڑ میں 4 سالہ بچی ڈوب گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے جمالی گوٹھ میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، پانی کی لائن ٹوٹنے سے جمع پانی کے جوہڑ میں ایک 4 سالہ بچی ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے جمالی گوٹھ سے 4 سالہ بچی کی ڈوبی ہوئی لاش مل گئی ہے، ننھی یاسمین جمعہ کی دوپہر سے لاپتا تھی، بچی جمالی گوٹھ گلی نمبر 9 کی رہائشی تھی۔

علاقے کے مکین اپنی مدد آپ کے تحت بچی کو تلاش کرتے رہے، لیکن وہ نہیں مل سکی تھی، آج فراہمی آب کے لیے جمع پانی کے جوہڑ سے بچی کی لاش ملی ہے۔

والدین نے پولیس کے رویے سے اظہار مایوسی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قانونی کارروائی نہیں چاہتے، پولیس کے رویے سے پہلے ہی مایوس ہیں۔


دہلی کالونی میں دل دہلا دینے والے ٹریفک حادثے کی ویڈیو، خواتین اڑ کر دور جا گریں


ٹاؤن چیئرمین لالہ رحیم نے کہا ہے کہ جس جگہ سے بچی کی لاش ملی وہ ایک پرائیوٹ سوسائٹی ہے، جہاں پانی کی لائن ٹوٹ جانے کے باعث جوہڑ بن گیا تھا، اگر کسی کی بھی غفلت سامنے آئی تو اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔

دوسری طرف بچی کی لاش ملنے کے معاملے پر سائٹ سپر ہائی وے اور سہراب گوٹھ پولیس نے اظہار لاعلمی کیا ہے، تاحال پولیس ضابطے کی ابتدائی کارروائی کے لیے بھی ورثا کے پاس نہیں پہنچ پائی۔

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں